سرسی:2/مئی (ایس او نیوز)جب گھر میں کوئی نہیں تھا تو تنہائی میں پھانسی لگا کر خود کو ہلاک کرلینےکا واقعہ سرسی تعلقہ کے بنواسی میں پیش آیاہے۔
خود کشی کرنے والے کی شناخت منڈگوڈ تعلقہ بھدراپور دیہات کے مکین جگدیش گدیگپا چلوادی بتائی گئی ہے۔ مہلوک کے متعلق پتہ چلاہے کہ وہ بنواسی میں ولیج اکاؤنٹنٹ کےطورپر سرکاری عہدے پر مامور تھا۔ بنواسی پولس جائے وقوع پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ بنواسی پولس تھانے میں کیس درج کرلینےکے بعد جانچ میں مصروف ہے۔